• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے امارات کو جنگی طیارے، سعودیہ کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔ 

تازہ ترین