• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے لاک ڈائون کا فیصلہ نہیں کیا،کلیمنٹ بیون

اپیرس (رضا چوہدری)یورپی امور کے فرانسیسی وزیر کلیمنٹ بیون نے کہا ہے کہ فرانس کی حکومت نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا ملک کورونا وبا خاص طور پر وائرس کی نئی شکلوں کو روکنے کیلئے کسی تیسرے لاک ڈاؤن کی طرف جائے گا،انہوں نے مقامی میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ابھی تک کسی بھی چیز کا فیصلہ نہیں ہوا ہے صرف تجاویز ہیں ،اس سے قبل ملک کے ہاؤٹی آٹورٹی ڈی سنٹ (HAS) کے سربراہ صحت نے فرانس میں کوویڈ 19 کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا تھا۔ HAS کے سربراہ ڈومینک لی گلڈیک نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ کوویڈ19 پر حکومت کو مشورے دینے والی سائنسی کونسل کے سربراہ ژان فرانسوئس ڈیلفریسی نے کہا تھا کہ فرانس کو شاید تیسرے قومی لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے ،وبا کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے فروری میں اسکولز کو بند اور کورونا کی نئی شکلیں گردش کرنے کی وجہ سےفرانس میں اس وقت شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کاکرفیو ہے ، ، لیکن نئے انفیکشن کی اوسط تعداد روزانہ 18000 سے بڑھ کر 20000 سے زائد ہوگئی ہے،واضح رہے فرانس کوروناوبا سے مرنے والوں کی تعدادمیں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین