• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر راشد رندھاوا کی وفات پراظہار افسوس

بر یڈفورڈ (پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے امیر مولانا محمد ابراہیم میرپوری نے بیت المال پاکستان کے سابق چیئر مین ڈاکٹر راشد رندھاوا کی وفات پر صدمے اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد رندھاوا جیسی شخصیت عرصہ بعد جنم لیتی ہے،مولانا حافظ حبیب الرحمن حبیب جہلمی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے ڈاکٹر راشد رندھاوا کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہواہے جسے پر ہونے میں وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رندھاوا برصغیر میں گزشتہ دو صدیوں سے جاری تحریک عمل بالقرآن والسنہ و جہاد فی سبیل اللہ کے روح رواں تھے، اتحاد امت کیلئےان کی خدمات ناقابل فروش ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے دیگر رہنماؤںو علماء کرام اور ہر طبقہ کے افراد نےبھی ڈاکٹر راشد رندھاواکی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین