• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں شدید سردی کے باوجود بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

پیرس( نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس میں واقع انڈین سفارت خانہ کے سامنے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر فضا مودی مردہ باد اقلیتوں کے قتل عام بند کرو ،کسانوں کو جینے دو کے نعروں سے گونج اٹھی۔شدید سردی کے باوجود سکھ کمیونٹی کے مردوزن بچوں نے گھنٹوں بھر پور مظاہر ہ کیا۔معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور سکھ کمیونٹی رہنماوں نے اپنےخطاب میں بھارتی حکومت سے اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرو کے مطالبات کئے ۔انہوں نےاقوام عالم سے صورتحال کی بہتری کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ۔سکھ کمیونٹی نےخالصتان آزاد کرکے رہیں گے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بھی رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی موجودہ حکومت نے انڈیا بھر میں اقلیتوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ہم اقوام عالم کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ وہ انڈیا میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرائیں۔
تازہ ترین