• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی اور یونان میں مذاکرات شروع‘ امریکا کا خیر مقدم

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی اور یونان کے درمیان تقریباً 5 برس کے بعد مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی اور دیگر اختلافات کے حوالے سے براہ راست بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں پڑوسیوں اور نیٹو کے رکن ممالک کے مابین استنبول میں ہونے والی یہ 61 ویں مرحلے کی بات چیت ہے۔ واضح رہے کہ دونوں پڑوسی ملکوں میں بحیرہ روم کے پانیوں پر دعوے اور توانائی کے حقوق سمیت مختلف تصفیہ طلب امور کے حوالے سے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ فریقین کے حکام نے بات چیت کو تنازعات کا حل تلاش کرنے کی جانب ہم قدم سے تعبیر کیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کے بعد مزید ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ جرمنی کی جانب سے مذاکرات کے آغاز ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے جب کہ امریکا نے اس بات چیت کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
تازہ ترین