• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کروڑوں کی گندم چوری، نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری کی نیب انکوائری میں مطلوب پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو کی ضمانت میں 17مارچ تک توسیع کردی۔فاضل عدالت نے محکمہ فوڈ میں کرپشن انکوائری کے تمام ملزمان کی درخواست کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے ملزمان کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔بدھ کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری کی نیب انکوائری اور ضمانت سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمانثار احمد کھوڑو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

تازہ ترین