• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتوں کو ملک خداداد کی سالمیت منظور نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

کراچی (پ ر ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام انچولی میں شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے شہدائے وطن کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والی ایک ہی قوت ہے۔ملک میں ڈاکٹرز انجینئرز، شعرا و خطباء کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔مشرق وسطی میں آج گریٹر اسرائیل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عالمی طاقتوں کو ملک خداداد کی سالمیت منظور نہیں طاغوتی طاقتوں کو ہمارا ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں۔

تازہ ترین