• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے امیگریشن نئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے میں ناکام

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے واضح احکامات کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن افسران ان احکامات پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کراچی ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر مسافروں کی پریشانی دیکھ کر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات دی تھیں، جس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن وقار احمد چوہان نے اسٹیڈنگ آرڈر نمبر 31/2015پر نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اسٹینڈنگ آرڈر پر عمل نہیں ہورہا اور گروپ انچارج، مسافروں کی بلاضرورت ری چیکنگ کرتے ہیں۔

تازہ ترین