• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یارن فیبرک ٹیکسٹائل میں ترکی کی مدد کریگا

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان اور ترکی کے تاجر ایک دوسرے ملک میں دفاتر کھولیں گے‘ بزنس ٹو بزنس سہولت فراہم کرینگے۔ ترک اکنامک زون سمیت کاروباری مواقع‘ بزنس ویزا کی تفصیلات اور تجارتی وفود کا تبادلہ کرینگے۔ یہ بات ترک کمرشل اتاشی ایوب یلدرم اور پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں حنیف لاکھانی اور فرحان اشرفی نے باہمی مذاکرات کے بعد کہی۔ کراچی میں ترکی کے قونصلیٹ اور پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے مابین دوطرفہ تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے اس حوالے سے معیشت کے مختلف شعبوں باالخصوص سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔

تازہ ترین