• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے امید نہیں، ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، محمد زبیر


کراچی (ٹی وی رپورٹ)ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب سے امید نہیں، ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا،تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مدیحہ نثار نے کہا کہ پشاور کےدارالاطفال میں بچوں پر تشدد کی شکایت موصول ہو رہی تھیں، جیوپاکستان میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیرکو ان کی یوم پیدائش پرٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔ پشاور کے دارالاطفال میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی، اپوزیشن ارکان ، انتظامی سیکریٹری پر مشتمل ایک خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ اس حوالے سے جیو کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے میزبانوں کا کہنا تھا کہ بچوں سے غیر انسانی سلوک کے الزامات تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مدیحہ نثار نے لگائے ہیں جن کی پشاور دارالاطفال انتظامیہ نے سختی سے تردید کی ہے ۔ کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ اسمبلی میں جمع کرائے گی ۔ مدیحہ نثار کا جیو پاکستان میں کہنا تھا کہ مجھے مختلف ذرائع سے اس حوالے سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بچوں پر تشدد روز کا معمول ہے اور یتیم خانے کی انتظامیہ اس کو درست طریقے سے چلانہیں پارہی ہے ۔ اس سوال کہ آیا یہ الزام سیاسی مخالفت میں تو نہیں کے جواب میں مدیحہ نثار کا کہنا تھاکہ میں نے اپنے الزامات میں کسی سیاسی پارٹی کا نام نہیں لیا ہے میرا مقصد اس یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو اٹھانا تھا کہ ایڈمنسٹریشن اس کو درست طریقے سے نہیں چلارہی ہے ۔ اپوا کے پی کے کی چیئرپرسن نگہت بشیر بلور کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ بچوں پر سیاست کرنا انتہائی غیر مہذب ہے مدیحہ نثارنے جو الزامات لگائے ہیں اس کا جواب ان کو پیش کرنا ہوگا ان کو غلط اطلاعات فراہم کی گئی ہیں تاہم میں سمجھتی ہوں کہ اس الزام کے پیچھے ان کے سیاسی عزائم ہیں،کیونکہ انہوں نے ان الزامات کے حوالے سے نہ ہی بچوں سے آگاہی حاصل کی ہے نہ ہی دارالاطفال انتظامیہ سے۔

تازہ ترین