• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے، شپنگ ایسوسی ایشن

کراچی ( سہیل افضل ) حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا نوٹس لے،شپنگ کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین خوف زدہ ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ملکی اور غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے صدر پاکستان عارف علوی ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انھیں بلیک میل کرنے والے ایک چھوٹے سے گروہ سے نجات دلائی جائے ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے غیر ملکی ارکان نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، پاکستان کی سمندر کے راستے 70ارب ڈالر تجارت ہمارے ارکان کے ذریعے ہو تی ہے ،تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگا کر عالمی سطح پر معروف غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو نہ صرف بلیک میل کر رہا ہے بلکہ انھیں دھمکایا بھی جاتا ہے ،اس مقصد کے لئے ایک ویب سائٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے ،یہ گروہ شپنگ کمپنیوں کے مقامی ڈائریکٹرز اور دیگر ملازمین کو ہراساں کو بھی کرتا ہے ، ایک کے بعدایک کمپنی کے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،تشویشناک بات یہ ہے کہ اب اس گروہ نے خواتین ڈائریکٹرز اور ملازمین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین