• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز کو چلانیوالوں کی ناکامی کا بوجھ ملازمین نہیں اٹھائینگے ،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ اسٹیل ملز کے ملازمین نہیں اٹھائیں گے۔ اسٹیل ملز کے خسارے کی وجہ اسکے نااہل چلانے والے ہیں ناکہ ملازمین،عمران خان بے روزگاری کی بھٹی میں جھونکے گئے بھوک و افلاس کے مارے ہزاروں خاندانوں کی بد دعاؤں سے ڈریں، حکومت اپنی نااہلی، کرپشن اور اقربا پروری کا بوجھ اداروں کے ہزاروں مزدوروں پر ڈال کر اشرافیہ کے چند نااہل اور کرپٹ لوگوں کو این آر او دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ان کے وعدے کی مطابق 1کروڑ نوکریوں کا سوال نہیں کرتے لیکن جو لوگ صاحب روزگار تھے انہیں بےروزگار کرنے کا جواب تو وزیراعظم کو دینا ہی ہوگا۔کیا یہ وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ ہے؟ نجی شعبے میں نئی اسٹیل ملز لگ رہی ہیں۔

تازہ ترین