• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے جزیرے، صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر تحریری جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے جزیروں پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تحریری جواب سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت17فروری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ فی الحال تو معاملہ ختم ہوگیا ہے اور نیا آرڈیننس آئے گا تو پھر دیکھیں گے۔ بدھ کو جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سندھ کے جزیروں کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احمد شبیراور مسماۃ خیر النساءو دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

تازہ ترین