• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامونکی، ناجائز مراسم کا پتہ چلنے پر پوتے نے چچی سے مل کر دادی قتل کردی

کامونکی(نمائندہ جنگ)ناجائز مراسم کا پتہ چلنے پر پوتے نے چچی سےمل کردادی قتل کردی۔ جمیلہ بی بی نے پوتےحزقی ایل کو بہو صباحت کے ساتھ غیر حالت میں دیکھ لیا تو انہوں نے اسے مار ڈالا، نواحی گاؤں دھرنگ کے اٹھارہ سالہ نوجوان حزقی ایل اور اُسکی پینتیس سالہ چچی صباحت عرف صباء بی بی کمرے میں نازیبا حالت میں موجود تھے کہ شک گزرنے پر ملزمہ کی ساس اورملزم لڑکے کی دادی 58سالہ جمیلہ بی بی نے دونوں کو حالت غیر میں دیکھ لیا تواُنہوں نے جمیلہ بی بی کو گلا دبا کرقتل کردیا اور اگلی صبح ملزمہ صباحت بی بی نے ساس کی اچانک طبعی موت کا ڈھونگ رچادیا اُورمقتولہ کی تدفین کردی گئی لیکن انتہائی پریشان ملزم لڑکے حزقی ایل نے گذشتہ روز اپنے والد نور س اور چچوں کو وقوعہ کے بارے میں بتادیا۔ مقتولہ کے چھوٹے بیٹے عمران مسیح نے ملزم بھتیجے حزقی ایل اور ملزمہ صباحت عرف صباء بی بی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او واہنڈو کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں مجسٹریٹ کے حکم پر مقتولہ کی قبرکشائی کرواکے پوسٹمارٹم کروادیا جائیگا۔

تازہ ترین