• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارے مودی کی منافرت پرخاموش ہیں‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ لعل حویلی دہلی پرسکھوں کاقبضہ اوراپناپرچم مودی کی دہشت گردانہ پالیسی کاردعمل ہے ایک دن مسلمان بھی اپنا پرچم وہاں لرائینگے مودی سرکارکی جارحیت پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ ہوچکی ہے مودی کی مذہبی منافرت بے نقاب ہوچکی ہے اس کے باوجود اقوام متحدہ اورعالمی ادارے خاموش ہیں انہوںنے کہاکہ بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیریوںپر جنگ مسلط کررکھی ہے اس حوالے سے اوآئی سی کی بے بسی ہندوستان کی حمایت کے مترادف ہے مسلم امہ خود کو ایک جسم کی مانند نہ سمجھنے کے باعث مسائل کا شکار ہیں انسانیت کے نام نہاد علمبردارآج انسانیت دشمن اقدامات پر خاموش ہیں دنیا کے کونے کونے میں مسلمانوں کو شہید کیاجارہاہے جس پر سب خاموش ہیں انہوںنے کہاکہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان کے مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
تازہ ترین