• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او کیسکو کل صارفین کی شکایات بذریعہ ٹیلی فون سنیں گے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینئر محمد عارف جمعہ 29جنوری کو صبح10بجے سے دن 12بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات ٹیلی فون پر براہ راست سنیں گے۔ لہٰذا صارفین جمعہ کے روز صبح10بجے سے 12بجے دن تک ٹیلی فون نمبر0819202565پر فون کرکے بجلی سے متعلق اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست اعلیٰ حکام سے رابطہ کریں۔آن لائن کچہری میں کیسکو کے متعلقہ افسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُن کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ آن لائن کچہری کے ذریعہ اپنے شکایات اور اُن کے حل کیلئے ٹیلی فون نمبر0819202565پر رابطہ کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ کیاجاسکے۔
تازہ ترین