• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریمہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے زیر اہتمام بی ایس او کی سابق چیئرپرسن ، انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بدھ کی شام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن اور مرحومہ کی تصویر کے سامنے گل پاشی کی گئی ۔ اس موقع پر بی ایس او کے کارکنوں نے کہا کہ وہ بانک کریمہ بلوچ کو ان کی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں ، بانک کریمہ بلوچ ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں جنہوں نے بلوچ قومی حقوق اور وطن کیلئے جدوجہد کی۔
تازہ ترین