• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو دارالامان سے فرار کروانےوالا ملزم دیوار پھلانگتے ہوئے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) گلگشت کے علاقے میں موجود دارلامان میں رہائش پزیر حسینہ بی بی کو بھگانے کے لئے ملزم نادر نے دارالامان کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا اور دارالامان میں موجود حسینہ بی بی کو فرار کرکے لے جانے لگا، دیوار پر چڑھتے ہوئے چوکیدار نے دیکھ کر انتظامیہ اور پولیس کو بلوالیا جنہوں نے فوری طور پر دیوار پر موجود ملزم نادر کو قابو کرلیا اور خوب درگت کے بعد علاقہ پولیس کو اطلاع دی، گلگشت پولیس نے فوری طور پر دارلامان پہنچ کر انتظامیہ سے ملزم نادر کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد پابند سلاسل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین