• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو بچے شدید زخمی، حالت تشویشناک

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نامعلوم تیزرفتارکار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوبچے شدید زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایاگیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں دو کم عمرنامعلوم بچے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ یوسف رضا گیلانی فلائی اوور کے قریب سامنے سے آنے والی تیزرفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے ،کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نامعلوم بچوں کو پرائیویٹ گاڑی میں طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹڑز کے مطابق دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے نامعلوم کار کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین