• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں، علما کی مشترکہ پریس کانفرنس

ملتان(سٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی اور دیگر عہدیداران بشمول محمد رمضان شاہ فیضی، قاری خادم حسین سعیدی،جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل،خواجہ محمد شفیق اللہ بدری،مفتی محمد عثمان پسروری اور دیگر علما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں، اس کی ابتداخلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق اکبر ؓکے یومِ وصال سے کی جائے۔اس موقع پر علما نے کہا کہ تمام سنی تنظیمات کے فیصلہ کے مطابق ماہِ فروری میں سیدنا صدیق اکبر ؓ کی عظمت و شان کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،اس سلسلے میں6،5،4 فروری بروز جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ ادارہ تبلیغ اہلِ سنت کے زیر ِ ِ اہتمام محلہ جال شیخ موسیٰ اندرون پاک دروازہ میں 57سالہ تین روزہ اجتماعات ہوں گے۔
تازہ ترین