• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ 2 پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔


اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین