• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی IT و ٹیلی کام کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کی جانب سے جرمنی کی آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ  آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان آئیں اور  سرمایہ کاری کریں۔

امین الحق سے جرمن سفیر برنہرڈ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران امین الحق اور جرمن سفیر میں باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اس دوران امین الحق نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل وژن کی تکمیل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امین الحق سے بات چیت کے دوران جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے وزارت آئی ٹی کے اقدام قابل تعریف ہیں۔

تازہ ترین