• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت مزید 650 روپے کم ہوگئی

ملک میں کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 558 روپے کم ہوکر  96 ہزار 22 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر فی اونس 33 ڈالر کم ہوکر 1812 ڈالر ہے۔

تازہ ترین