• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بجلی گھروں کو 403 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کی منظوری دیدی گئی

وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نجی بجلی گھروں کو 403 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع ای سی سی کے مطابق پہلی قسط میں 161 ارب اور دوسری قسط میں 242 ارب روپے ادا ہوں گے جبکہ نجی بجلی گھروں کو بقایا جات کی ادائیگی کابینہ سے منظوری کے بعد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 35 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے شوگرملز کی پیداوار اور سیلز کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

تازہ ترین