پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ قومی ٹیم کی جیت کے لمحات اس ویڈیو میں دیکھیے ۔
میچ کی دونوں اننگز میں حسن علی 5، 5 وکٹیں لےکر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف ملا جہاں وہ ایک لمحے پر جیت کی جانب بڑھتی نظر آرہی تھی، لیکن پاکستانی بولرز نے اپنی جادو چلا کر کایا پلٹ دی۔
مہمان ٹیم کی آخری وکٹ یاسر شاہ نے لی جنھوں نے مولڈر کو کلین بولڈ کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔