• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 11 فروری ، 2021

بہار کی آمد: لاہور میں پھولوں کی نرسریاں سج گئیں


لاہور میں موسمِ بہار کی آمدکے ساتھ ہی ہر شے نے سبز لبادہ اوڑھ لیا، جگہ جگہ پھولوں اور پودوں کی نرسریاں سج گئی ہیں۔

پھولوں کے شہر لاہور میں موسمِ بہارکے دوران ہر سُو پھول کھلے نظر آتے ہیں، اسی لئے شہر میں مختلف مقامات پر نرسریاں سج گئیں۔

ان نرسریوں میں قدرت کے شاہ کار پُھول اور پودے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں، نئے موسمی پھولوں میں نین کولس، اے زی، کزانیا، گُل اشرفی، ڈھائی مور، سنیریہ، دیسی گلاب، ٹرے نم اور دیگر شامل ہیں۔

نرسری مالکان کہتے ہیں کہ اس بار لوگ پہلے کی نسبت زیادہ پودے خرید رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پودے اور پھول ناصرف خوبصورتی میں بے مثال اضافہ کرتے ہیں، بلکہ یہ آکسیجن کا خزانہ بھی ہیں، جنہیں دیکھ کر ہر قسم کی ٹینشن دور ہو جاتی ہے۔

لوگوں کا کہنا کہ وہ اِن ڈور پودے بھی خریدتے ہیں، جو ہمیشہ تازگی کا احساس دلاتے ہیں۔


لاہور کو پھولوں اور باغات کا شہر کہا جاتا ہے، یہاں کے رہائشی بھی پھولوں اور پودوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

موسمِ بہار کے آغاز سے قبل ہی شہر میں پھولوں اور پودوں کی نرسریاں سج گئی ہیں، جہاں لوگ مُختلف اقسام کے پھول اور پودے خرید رہے ہیں۔