آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسلام آباد ہائی کورٹ: فیصل واوڈا نااہلی کیس، سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ 

درخواست گزار بیرسٹر جہانگیر جدون نے موقف اپنایا ہے کہ دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی درخواست عدالت میں زیرِسماعت ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 8 فروری کو کیس مقرر تھا، بنچ کی عدم دستیابی پر کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے فیصل واوڈا کو جواب داخل کروانے کے لیے آخری مہلت دے رکھی ہے، آخری مہلت کے باوجود فیصل واؤڈا کی جانب سے تاحال جواب داخل نہیں کروایا جا سکا۔

بیرسٹر جہانگیر جدون نے موقف اپنایا کہ فیصل واؤڈا جان بوجھ کر کیس میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے استدعا کی کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید