• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سندھ کے ہزاروں اسکولوں میں پانی اور بیت الخلاء موجود نہیں


کراچی سمیت سندھ کے 26 ہزار سے زائد اسکولوں میں پینے کے پانی اور 19 ہزار سے زائد اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت موجود نہیں۔ سندھ بھر کے 49 ہزار 103 اسکولوں میں سے 36 ہزار 659 فعال ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسکول شماری رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے تحت چلنے والے اسکولوں کی اسکول شماری رپورٹ سامنے آگئی۔ سندھ بھر کے 49 ہزار 103 اسکولوں کے سروے کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے۔

 رپورٹ کے مطابق سندھ کے 49 ہزار اسکولوں میں 26 ہزار 260 اسکولوں میں پینے کا پانی موجود نہیں ہے۔ 19 ہزار 479 اسکول بیت الخلا جبکہ 31 ہزار سے زائد اسکولز بجلی سے محروم ہیں۔

سندھ بھر کے 21 ہزار 900 سے زائد اسکولوں میں چار دیواری بھی موجود نہیں۔ سندھ کے 36 ہزار سے زائد اسکولوں میں کھیل کے میدان اور 47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لیبز موجود نہیں ہیں۔

سندھ کے 47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لائبریریز بھی موجود نہیں ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 45 لاکھ 61 ہزار 140 بچے سندھ کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار اساتذہ ان اسکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سندھ ایجوکیشن ریفارمز کی مرتب کردہ رپورٹ جلد وزیر اعلی سندھ کو پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین