• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر سائرہ خان نے پولیس میں رپورٹ کردی

پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن اینکر سائرہ خان نے عملی طور پر مسلمان نہ ہونے کے اعلان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیوں کی اطلاع پولیس میں دے دی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد میں نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرائم کے  طور پر پولیس میں رپورٹ کردیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی دُکھ ہےکہ مجھے میری زندگی گزارنے کیلئے دوسروں کو مطمئن کرنا پڑ رہا ہے۔

سائرہ خان کے مطابق حیرت ہے کہ میری زندگی کے فیصلے دوسروں پر کیسے اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ غلط ہے، رحم دلی اختیار کریں۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن اینکر سائرہ خان نے بتایا تھا کہ میرے عملی طور پر مسلمان نہ ہونے کے اعلان کے بعد مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرے عملی طور پر مسلمان نہ ہونے کے اعلان کے بعد درجنوں جان سے مارنے کے دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی تمام خواتین معنی رکھتی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ان کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کو اب ختم ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن اینکر سائرہ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں بس خاندان والوں کو خوش رکھنے کیلئے مسلمان ہونے کا ڈرامہ کیا۔

تازہ ترین