• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھانے پر تیار

حکومتِ پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے اور مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کی تجاویز تیار کر لیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے آج لاہور کا دورہ کرنے والے وزیرِ اعظم عمران خان سے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کی اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج وزیرِاعظم عمران خان کے سامنے گندم کی امدادی قیمت کا معاملہ پیش کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو دورۂ لاہور کے دوران متعلقہ حکام اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔


گندم کی امدادی قیمت 1 ہزار 750 سے 1 ہزار 850 کے درمیان مقرر کیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

تازہ ترین