• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کی آواز میں نعت رسول مقبولﷺ کی ویڈیو وائرل


پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کے سامنے اپنا نیا روپ پیش کردیا، جس کی دیکھنے والوں نے خوب تعریف کی اور سراہا۔

عمران عباس جو کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، انہوں نے اپنی آواز میں نعت رسول مقبولﷺ شیئر کی تو سننے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ان کی آواز میں 4 منٹ 47 سکینڈ کی نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کافی وائرل ہوچکی ہے، جسے اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

38 سالہ اداکار کی آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پڑھنے کا انداز ان کی شخصیت کے نئے رُخ کو عیاں کر گیا، جسے اُن کے مداحوں نے بھی خوب سراہا ہے۔

عمران عباس نے ’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا لب پر جو ذکر ہے بے مثال آیا کمال آیا‘ کو بڑے ٹھہراؤ اور ترنم کے ساتھ پڑھا، جسے سننے والے دنگ رہ گئے۔

اس وقت میں جب مختلف فنکاروں کی طرف سے نئے اور پرانے گانے منظر عام پر آرہے ہیں، ایسے میں عمران عباس نے اپنے مداحوں کو اپنے نئے روپ سے روشناس کروایا ہے۔

ایک مداح نے ’گاڈ بلیس یو‘ لکھا تو دوسرے نے خوب صورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے پر عمران عباس کے لیے دعائیہ کلمات کہے۔

ایک مداح نے تبصرے میں ان کی آواز کی تاثیر کی تعریف کی اور کئی ایک نے ان کی آواز کی تعریف ماشا اللّٰہ کہہ کر کی۔

تازہ ترین