• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 26 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 48کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 26 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 910مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 333ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64ہزار 77 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32ہزار 19ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 84لاکھ 66 ہزار 117 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 747 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 680مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 25 ہزار 997 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 53 ہزار 762 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 219ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 64ہزار 268 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 51 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 990 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 995 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 688 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 486 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 942مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 487 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 281 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سےانتقال کرنے والے 21 مریض اسپتالوں میں داخل تھے، ملک بھر میں کورونا مریضوںکیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 260 زیر استعمال ہیں۔

تازہ ترین