• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر: نویں جماعت کے طالب علم کا ورلڈ ریکارڈ

صوبہ سندھ کا ضلع تھرپارکر کے نویں جماعت کے طالب علم نے انتہائی کم وقت میں  پیریاڈک ٹیبل ترتیب دیتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سالہ روہن کمار جو کہ تھرپارکر سے تعلق رکھتا ہے، اُنہوں نے گزشتہ دنوں 

تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم روہن کمار نے گزشتہ دنوں اسلام آباد سائنس فیسٹیول میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے پیریاڈک ٹیبل کے عناصر کو انتہائی کم وقت میں ترتیب دے کر ناصرف سب کو حیران کیا بلکہ ورلڈ ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

اس موقع پر روہن کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سامنے ایک منٹ 28 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل بنایا تھا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے اور اس کے بعد اُنہوں نے دوبارہ ایک منٹ 24 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دیا، یہ وقت بھی ایک موجودہ ورلڈ ریکارڈ سے کم ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور کی نو سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے دو منٹ 42 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دیا تھا اور ان کا یہ ریکارڈ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

دوسری جانب روہن کمار کا ریکارڈ ابھی تک گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں ہوا ہے۔ 

اس حوالے سے روہن کے ماموں ڈاکٹر بھیشم کوٹک نے کہا ہے کہ پاکستان سائنس فیڈریشن روہن کا ریکارڈ ’گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں شامل کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں پیر کو ایک میٹنگ بھی ہوگی۔

تازہ ترین