• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے میں پروفیسر پر تشدد، جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل


آئی بی اے کے اسسٹنٹ پروفیسر پر طلبہ اور گارڈز کے مبینہ تشدد کے خلاف جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل رہا۔ آئی بی اے نے تحقیقات کے لیے معاملہ ڈسپلن کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پرتشدد کے خلاف اساتذہ نے آئی بی اے کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کے استاد پر تشدد کرنے والے آئی بی اے کے طلبہ کو بے دخل کیا جائے۔

اساتذہ کے مطابق دو روز قبل ایک استاد نے آئی بی اے کے سامنے ٹریفک جام میں ہارن بجایا تھا جس پر آئی بی اے کے طلبہ اور گارڈ نے اسسٹنٹ پروفیسر سے بدتمیزی اور مارپیٹ کی تھی۔

دوسری جانب ترجمان آئی بی اے نے استاد پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے معاملہ ڈسپلن کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

جیو نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پرتشدد کے خلاف اساتذہ نے آئی بی اے کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی بی اے کی عمارت اور رقبے کو جامعہ کراچی کے حوالے کیا جائے، جامعہ کراچی میں نجی اداروں کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائےاور جامعہ کراچی کے استاد پر تشدد کرنے والے آئی بی اے کے طلباء کو بے دخل کیا جائے۔

آئی بی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  آئی بی اے پر تشدد واقعات کو برداشت نہیں کرے گا اور جامعہ کراچی کے ساتھ مل کر واقعے کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

تازہ ترین