• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک میں ڈالر 55پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 55پیسے کے اضافے سے 158.85روپے سے بڑھ کر 159.30روپے اور قیمت فروخت158.95 روپے سے بڑھ کر 159.40روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 158.90روپے سے بڑھ کر 159.10روپے اور قیمت فروخت 159.20سے بڑھ کر 159.40روپے ہو گئی۔

تازہ ترین