• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑ بنانے کیلئے آج بھی روایتی طریقوں کا استعمال

شورکوٹ میں گنے سے گڑ بنانے کے لیے آج بھی روایتی طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

گڑ کی تیاری کے لیے پہلے گنے سے رس نکالنے کے لیے بیلوں کا استعمال کیا جاتا تھا اب جدید دور میں گنے سے رس نکالنے کے لیے بیلوں کی جگہ پیٹر انجن استعمال کیا جاتا ہے ۔

گنے کو کھیتوں سے کٹائی کے بعد بیلنے میں ڈالا جاتا ہے اور پھر اس میں سے نکلنے والے رس کو لوہے کے ٹین میں اکٹھا کیا جاتا ہے پھر اس کو چھاننے کے بعد لوہے کے ایک بڑے کڑاہ میں منتقل کیا جاتا ہے پھر اس کے نیچے مسلسل آگ جلا کر پکایا جاتا ہے۔

رس میں سے میل کو الگ کیا جاتا ہے اور رس میں سے میل کو الگ کرنے کے لیے رنگ کاٹ بھی ڈالا جاتا ہے جس سے رس گاڑھا ہونے لگتا ہے جب یہ تیار ہو جاتا ہے تو اسے لکڑی کے کڑاہ میں ڈالا جاتا ہے اسے ٹھنڈا کرنے اور گڑ بنانے کے لیے اسے مسلسل کھرپے سے ہلایا جاتا ہے جب یہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو گڑ کی پیسیاں بنائی جاتی ہیں اور اسے بازار میں فروخت کرنے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر 8سے 10من گڑ تیار کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین