• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فلم پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا پیٹر مورگن سے تازہ ترین عشق بھی ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی اداکارہ جیلیان اینڈرسن اور ان کے 57سالہ بوائے فرینڈ پیٹر مورگن میں علیحدگی کے چند ہفتوں بعد ہی پیٹر مورگن کی جمائما سے قربتیں بڑھنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

جمائما اور پیٹر کی یہ قربتیں محض ایک ماہ بھی نہ چل سکیں کیونکہ پیٹر مورگن نے سابقہ گرل فرینڈ سے تعلقات استوار کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پیٹرمورگن جمائما کو چھوڑ کر اپنی سابقہ گرل فرینڈ جیلیان کے پاس جمہوریہ چیک چلے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیلیان ان دنوں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آئندہ فلم ’وائٹ برڈ: اے ونڈر سٹوری‘ پر کام کر رہی ہیں اور دو ماہ تک وہیں قیام کریں گی۔ 

جمائما کے ایک دوست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ پیٹر مورگن نے ہی جمائما سے محبت کا اظہار کیا تھا اور انہیں اپنی محبت کا احساس دلایا تھا۔


جمائما کے دوست کے مطابق پیٹر نے جمائما سے کہا تھا کہ ان کی خوب نبھے گی لیکن اب خود پیٹر ہی جمائما کو چھوڑ کر واپس جیلیان کے پاس چلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے بعد جمائما گولڈ اسمتھ کا رومانوی تعلق مشہور اداکار ہو گرانٹ اور کامیڈین رسل برانڈ سے بھی رہا۔ یہ دونوں عشق بھی ناکام ہوئے جس کے بعد ان کی زندگی میں پبلک ریلیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور شخص میتھیوفراؤئڈ آئے، لیکن یہ معاملہ بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ گیا تھا۔

میتھیوفراؤئڈ کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد جمائما خان 2018 کے بعد سے برطانوی فٹ بالر جیمی ریڈنیپ کے ساتھ نظر آتی رہیں تاہم اب حال ہی میں پیٹر مورگن کے ساتھ تعلق کی تصدیق ہوئی تھی لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی ہوئی۔

تازہ ترین