• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف جم جائے بغیر کیسے فٹ رہتی ہیں؟

بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے کونسی ورزشیں کرتی ہیں۔

زندگی سے بھرپور اداکارہ کترینہ کیف کی فٹنس سے تو ہر کوئی واقف ہے، وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی فٹنس اور روزمرہ روٹین سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں جسے اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

کترینہ کیف اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کافی محنت بھی کرتی ہیں جس کے لیے زیادہ وقت درکار نہیں ہے، بس کچھ ورزشوں کو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کر کے ہر کوئی کترینہ کیف جیسی فٹنس حاصل کر سکتا ہے۔

کترینہ کیف سے بھاری بھرکم تنخواہ لینے والی اُن کی فٹنس ٹرینر کی جانب سے وزن کم کرنے اور خوبصورت، سیڈول جسم کے خواہشمند صارفین کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

کترینہ کیف کی فٹنس ٹرینر، یاسمین کراچی والا کی جانب سے شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ ’ہائی ٹریننگ انٹرویل‘ (ایچ ٹی آئی) 4 ورزشیں کر رہی ہیں۔


یاسمین کراچی والا کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کترینہ کیف کی ورزش کی روٹین بھی شیئر کی گئی ہے کہ وہ ایک وقت میں کونسی ورزش کتنی بار کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایچ ٹی آئی ورزش کا مطلب سخت ورزش کو ایک مخصوص وقفے کے بعد دہراتے ہوئے 3 سے 5 بار کرنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین