• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کے نمائندے موسیٰ خان خیل کی 12 ویں برسی


سوات میں شہید ہونے والے جیونیوز کے نمائندے موسیٰ خان کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

موسیٰ خان خیل کو 18 فروری 2009 میں اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ صحافتی فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے جلسے کی کوریج کیلئے مٹہ پہنچے۔

جلسہ ختم ہوا تو دیگر صحافی مینگورہ شہر پہنچے مگر ان میں موسیٰ خان نہ تھا،شام ساڑھے چھہ بجے خبر ائی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موسیٰ خان کو شہید کردیا ہے۔

موسیٰ خان کی شہادت کی خبر پورے ملک میں جنگل کی اگ کیطرح پھیل گئی اور صحافی برادری کے ساتھ ساتھ، سول سو سائٹی، وکلاء اور تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئے۔

1981 میں سوات میں جنم لینے والے موسیٰ خان خیل 2004 سے 2009 تک جیو اور جنگ کے ساتھ وابستہ رہے۔

12سال گزرنے کے باوجود بھی شہید صحافی موسیٰ خان خیل کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جا سکا، صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ موسیٰ خان کی حق اور سچائی کے مشن کو جاری رکھیں گے

تازہ ترین