• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے سمگلر کو آٹھ سال آٹھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ اے این ایف نے گزشتہ سال دس مئی کو کلرسیداں فلائی اوور سے ملزم محمد عمران کو حراست میں لیکر اس کے بیگ سے چار کلو چرس برآمد کی تھی، ملزم عادی مجرم اور اس کیخلاف منشیات سمیت دیگر الزامات کے تحت تیرہ مقدمات درج ہیں جن میں متعدد کیسوں میں اسے سزا بھی ہو چکی ہے، گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 9ایم ایم پستول اور دس گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں، یہ مقدمہ علیحدہ سے زیرسماعت ہے۔
تازہ ترین