• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو  3 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کی تاریخ کے پہلے صدر بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر  3 ملین  یعنی 30 لاکھ فالوورز ہیں۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صرف ایک سو 49 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں سیاسی شخصیات سمیت اُن کے دیگر عزیز و اقارب شامل ہیں۔

دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر عارف علوی کو دو لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف وزیراعظم عمران خان کو فالو کیا ہوا ہے، ان کے علاوہ ڈاکٹر عارف علوی کی فالوونگ لِسٹ کوئی شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور اس کے بعد اُنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

تازہ ترین