• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پاکستانی نژاد ’ٹائم 100نیکسٹ‘ فہرست کا حصہ بن گئے

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ’ٹائم 100 نیکسٹ 2021‘ کی فہرست میں  2 پاکستانی نژاد سلمان طور اور لینیٰ خان  کو شامل کرلیا ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کی جانے والی ’ٹائم 100 نیکسٹ 2021‘ کی فہرست میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سلمان طُور کو آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان طُور امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی پینٹگنز کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔

فہرست میں شامل دوسری پاکستان نژاد شخصیت خاتون لینیٰ خان ہیں جنہیں میگزین نے ’انوویٹرز‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

لینیٰ خان بھی سلمان طُور کی طرح اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، وہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں، تاہم ان کے آباؤ و اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ لینیٰ خان متعدد کتابوں کی مصنفہ اور قانونی ماہر ہیں۔


 رواں سال  ’ٹائم 100 نیکسٹ 2021‘ کی فہرست میں گلوکارہ دعا لیپا، ڈوجا کیٹ، فن لینڈ کی خاتون وزیر اعظم سمیت دیگر ممالک کے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین