• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کیا کترینہ، دیپیکا اور عالیہ بھٹ کو کم تر سمجھتی ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

بھارتی ریاست کے سابق وزیر کو جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر میڈیا کی توجہ اپنی طرف کرالی ساتھ ہی ان کے جواب نے نیا پنڈورا باکس بھی کھول دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر سکھ دیو نے کنگنا رناوت کو ناچنے اور گانے والی کہا تھا جس کا اداکارہ نے برا مناتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ جیسی نہیں ہیں۔

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جو بھی یہ بیوقوف ہے کیا وہ جانتا ہے کہ میں کوئی دیپیکا، کترینہ یا عالیہ نہیں ہوں۔ میں وہ ہوں جس نے آئٹم نمبرز اور بڑے اداکار(خان اور کمار) کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔

کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ وہ راجپوت خاتون ہیں اور میں ڈانس نہیں ہڈیاں توڑتی ہوں۔

کنگنا رناوت کی جانب سے اپنے جواب میں کترینہ کیف،دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا نام استعمال کرنے کے حوالے سے فی الحال ان تینوں اداکاراؤں نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

تازہ ترین