• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 4افرادہلاک

واشنگٹن ( نیوزڈیسک )امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلاکے مطابق امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا، جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا،فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔دوسری جانبامریکا کے علاقے کینیت میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں،پولیس حکام کے مطابق اتوار کو صبح کے اوقات میں آتشی اسلحے کے استعمال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے اور ان میں سے ایک اسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
تازہ ترین