• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر یکہ میں برفانی طوفان سے کورونا ویکسی نیشن مہم متاثر

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں برفانی طوفان اور شدید سرد موسم کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے جاری ویکسی نیشن مہم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔طوفان کے باعث اب تک 2ہزار سے زائد کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے 60لاکھ افراد تک ویکسین کی خوراکیں پہنچانے کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔امریکا 14 فروری سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ برفانی طوفان ہے جس نے کئی ریاستوں میں نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔

تازہ ترین