• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر کار پیڈسٹرین پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، 4 نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات اور چھت سے گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کے سامنے تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار افراد کو بچاتے ہوئے پیڈسٹرین پل سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں کار سوار تمام نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں، پولیس کے مطابق اسپتال میں جاں بحق افراد کی شناخت رمیز،محمد اسد، تیمور اور روحان کے ناموں سے کرلی گئی ہے،ایف بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی کےقریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 25 سالہ رحمت ﷲ جاں بحق ہو گیا ، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی، شیر شاہ پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 16سالہ محمد ریاض اور20سالہ منور زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین