• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھیری حسن آباد میں تین موٹرسائیکل سوارڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق پیرکی سہ پہر تین موٹرسائیکل سوار جب ڈھیری حسن آبادمیں پانی والی ٹینکی کے قریب پہنچے تواچانک ایک کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے وہ تینوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں میں یوسف کو گردن، طفیل کو ناک اور کان اورطاہر کو ہاتھ پر زخم آیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوسول لائن احسن تنویر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی ۔
تازہ ترین