• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین بل ادائیگی کے باوجود بجلی سے محروم ہیں‘ جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پاسپورٹ آفس چوک جوائنٹ روڈ پرمظاہرہ کیاگیا شرکاء کی نعرے بازی، ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی یوتھ ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالرافع خلجی کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی ، عبدالرافع خلجی ، عبدالباقی ، عبدالہادی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو اورحکومت کوئٹہ کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ شہر کے وی آئی پی علاقوں میں نہیں ہورہی دوسرئے علاقوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہےکیسکو کی سب سے بڑی نادہندہ حکومت خود ہے لیکن کیسکوحکام بل کا بہانہ بناکرغریب صارفین کی بجلی بند کردیتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عام شہری بجلی نہ ہونے کے باوجود ہر ماہ بھاری بل پابندی سے ادا کرتے ہیںاورلوڈشیڈنگ سے یہی سب سے زیادہ متاثر ہیں بدعنوانی بجلی کی چوری اور غفلت کا نزلہ عوام پر نہ گرایا جائے صارفین کو ہر صورت بجلی فراہم کی جائے بعد ازاں جے آئی یوتھ ، جماعت اسلامی کے قائدین علاقہ عمائدین سے انتظامیہ اورکیسکو کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد بجلی کا مسئلہ حل کیا جائے گا جس پر جماعت اسلامی ، جے آئی یوتھ کے نوجوانوں اور مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔
تازہ ترین