• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے میانمار کے 2 مزید جرنیلوں پر پابندیاں عائد کردیں


میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور امریکا نے میانمار کے مزید دو جرنیلوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہےکہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان  پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین بھی میانمار کے فوجی سربراہوں پر پابندیوں کی منظوری دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نےجمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنما گرفتار ہیں جبکہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

تازہ ترین