• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کیس میں وزارت داخلہ کے فوکل پرسن سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر وزارت داخلہ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا۔ عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29مارچ کیلئے ملتوی کردی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جے آئی ٹیز پر دستخط تک نہیں کیے جاتے۔ دوران سماعت لاپتا شہری کے بھائی نے کہا کہ میرے بھائی یوسف کو لاپتا ہوئے 9سال ہوگئے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں جب تحقیقات کیلئے جاتا ہوں کہا جاتا ہے پیسے لائو، جج صاحب یہ لوگ وردی کا غیر قانونی استعمال کرتے ہیں، پندرہ سالہ بچے کو یہ لوگ واپس نہیں لاسکے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 مارچ کیلئے ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین